تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:58

بھارت اور اسرائیل کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ

اے آر وائی - بھارت اور اسرائیل آزاد تجارت کے معاہدے پر جلد دستخط کریں گے۔ یروشلم میں بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے ساتھ مشترکہ پریس بریفینگ سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا کہ دونوں ممالک جلد آزاد تجارت کے معاہدے کریں گے۔



ان کا کہنا تھا کہ تمام بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم پندرہ بلین ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ بھارت اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.