10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:7
غذائی کمی بھارت کے لیے شرمناک ہے: من موہن سنگھ
اے آر وائی - بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے بھارتی بچوں کے لیے غذائی قلت بھارت کے لیے شرمناک ہے۔ وہ اراکین پارلیمنٹ، سماجی کارکنوں، صحافیوں، فنکاروں اور دانشوروں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں اضافے کے باوجود ناقابل یقین حد تک غذائی قلت پر قابو نہ پائے جانے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارت، جہاں غربت بنیادی مسئلہ ہے، چہتر فیصد بچے غذائی کمی کی وجہ سے کمزوری کا شکار ہیں۔
بھارتی حکومت غذائی کمی پر قابو پانے کے لیے غذائی اجناس پر جی ڈی پی کے دو فیصد تک سبسڈی دینے کے پروگرام پر غور کر رہی ہے۔