10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:17
پاکستانی سیاسی معاملات میں مداخلت ہماری پالیسی نہیں، ایڈم
اے آر وائی - پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری عمل کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت برطانیہ کی پالیسی نہیں۔
لندن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی بھی غیر آئینی اقدم مایوس کن ہوگا۔ ایک منتخب حکومت کی دوسری منتخب حکومت کو اقتدار کی منتقلی ہی پاکستان کے مفاد میں ہوگی۔
برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی پاکستان واپسی کو دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واجد شمس حسن کا معاملہ حسین حقانی کے معاملے سے مختلف ہے۔