تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:16

نائیجیریا میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

اے آر وائی - نائیجیریا میں ہزاروں افراد نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ملک بھر میں کئے جانے والے مظاہروں کے دوسرے روز بھی ہزاروں افراد نے تیل کی قیمتوں میں دی جانے والی چھوٹ کو ختم کئے جانے کے خلاف مظاہرے کئے اور حکومت سے پیٹرول کی قیمتوں میں کئے جانے والے اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔



دوسری جانب ہڑتال کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مظاہرین کے مطابق ہڑتال اور مظاہرے قیمتوں میں کمی تک جاری رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.