تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:25

جنوبی افریقہ: یونیورسٹی میں بھگڈر، خاتون ہلاک

اے آر وائی - جوہانسبرگ یونیورسٹی میں بھگڈر مچنے سے ایک خاتون ہلاک اور بیس افراد زخمی ہو گئے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب داخلے کے خواہش مند طلباء کے ہجوم نے یونیورسٹی کا گیٹ کھلتے ہی اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بھگڈر مچنے سے ایک خاتون ہلاک اور بیس افراد زخمی ہو گئے۔



یونیورسٹی کی آٹھ سو نشستوں کے لئے ہزاروں طلباء نے داخلے کے لئے درخواست دی تھی۔ انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.