11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:53
بھارت اوراسرائیل کےدرمیان آزاد تجارت کا معاہدہ متوقع
اے آر وائی - بھارت اوراسرائیل آزاد تجارت کےمعاہدے پر جلد دستخط کریں گے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے ساتھ مشترکہ پریس بریفینگ میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا کہ دونوں ممالک جلد آزاد تجارت کے معاہدے کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم پندرہ ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا بھارت اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔