تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:26

برازیل:مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد27 ہوگئی

اے آر وائی - برازیل میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے۔ جبکہ اٹھارہ افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش میں امدادی کارکن اب بھی مصروف ہیں۔



پہاڑ کےدامن میں واقع برازیل کے قصبے سیپوکائیا میں مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں دبنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔ ملبےسے مزید تیرہ لاشیں نکال لی گئی ہیں۔



مقامی انتظامیہ کے مطابق قصبے کے مکینوں کو قبل از وقت انخلا کے لیےوارننگ دے دی گئی تھی۔ تاہم مقامی لوگوں نے انکار کردیا۔ کئی افراد نے جذباتی انداز میں کہا کہ وہ جانے کے بجائے یہیں ملبے تلے دفن ہونا پسند کریں گے۔



اب لوگوں کا کہنا ہے کہ خدا کے واسطے ہمارے پیاروں کو تلاش کرکے اذیت سے نجات دلائی جائے۔ برازیل کے صدر نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے نمٹنے کے لیےبنائی گئی ٹاسک فورس کو قصبے میں فوری امدادی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.