11 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:44
میشل کی وہائٹ ہائوس عملے پر اثرانداز ہونےکی خبروں کی تردید
اے آر وائی - امریکہ کی خاتون اول میشل اوبامہ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں یہ تاثر دیا گیا تھا کہ وہ وہائٹ ہائوس کے عملے اور صدر اوبامہ کے قریبی ساتھیوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی ہیں ۔
ایک انٹرویو میں میشل اوبامہ نے کہا کہ ان سے متعلق وہائٹ ہائوس کے عملے سے مبینہ جھگڑوں سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بارے میں ایک جھگڑالو خاتون اور وہائٹ ہاؤس کے عملے پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا تاثر غلط اور من گھڑت ہے ۔