تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:35

قطر میں طالبان کا دفتر کھلوانے کیلئے امریکا کی نئی کوششیں

اے آر وائی - امریکا قطر میں طالبان کا نمائدہ دفتر کھلوانے کیلئے عسکریت پسندوں سے حتمی معاہدہ کریگا، اوباما انتطامیہ نے نئی سفارتی کوششیں شروع کردی ہیں۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے متعلق امریکی صدر براک اوباما کے نمائندہ خصوصی مارک گراسمین رواں ہفتے افغانستان جائیں گے۔ جہاں پر افغان صدر سے ملاقات کریں گے اور طالبان سے مذاکرات کی منظوری لیں گے۔



گراسمین ترکی، سعودی عرب میں بھی افغان حکام سے طالبان سے مذاکرات کے متعلق بات چیت کرینگے۔ امریکا کی کوشش ہے کہ فوجی انخلا سے پہلے طالبان سے جنگ بندی کا معاہدہ کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.