12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:45
مدھیہ پردیش:سرکاری افسرکے گھر چھاپہ چار کروڑ برآمد
اے آر وائی - وسطی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں صوبائی محتسب کا سرکاری افسرکے گھر پر اچانک چھاپہ، چار کروڑ روپے، قیمتی اشیاء اور دستاویزات برآمد۔ ملازم کو گرفتار کرلیا گیا۔
میونسپل کارپوریشن کے ملازم کیلاش سنگٹے کے دو منزلہ گھر پر پولیس نے چھاپا مارا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی اشیاء اسے مجرم ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محتسب کا عملے مذکورہ ملازم کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو ڈمپر اور تعمیراتی گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
نچلے درجے کے ملازم کی ملکیت میں دو گھر، ایک دکان اور کئی بینک اکاؤنٹس ہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق بھارت کرپشن کی فہرست میں ایک سو تراسی ممالک میں پچانوے نمبر پر ہے۔