12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:8
تائیوان: صدارت کی دوڑ شروع، امید وار میدان میں کود پڑے
اے آر وائی - تائیوان میں صدارت کی دوڑ شروع، امید وار خم ٹھونک کر میدان میں کود پڑے۔ تائیوان میں صدارتی انتخابات چودہ جنوری کو ہو رہے ہیں۔
صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں نے کمر کس لی ہے اور پوری قوت کے ساتھ میدان میں کود پڑے ہیں۔ اس وقت جن امیدواروں نے ریلیوں اور جلسوں میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے، ان میں مایِنگ جیو، سائی اِنگ وین اور جیمز سُونگ سر فہرست ہیں۔
اکسٹھ سالہ ما یِنگ جیو لاء گریجویٹ ہیں، جبکہ سا ئی اِنگ وین سابق پروفیسر ہیں اور انہتر سالہ جیمز سُونگ دوسری مرتبہ تاوئیوان کی صدارت کے امید وار ہیں۔ انھیں گزشتہ انتخابات میں حکمراں نیشنلسٹ پارٹی سے شکست ہوئی تھی۔