12 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:45
طالبان کی لاشوں کی بیحرمتی پر امریکہ کا اظہار مذمت
اے آر وائی - امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے امریکی فوجیوں کی جانب سے طالبان کی لاشوں کی بیحرمتی کی سخت مذمت کی ہے جبکہ امریکی فوجی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ایک تازہ وڈیو میں امریکی فوجیوں کے ایک گروپ کو طالبان کی لاشوں کی بحرمتی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے امریکی فوجیوں کی جانب سے طالبان کی لاشوں کی بیحرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔