13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:41
روسی خلائی جہاز میں خرابی، زمین پر گِرنے کا خدشہ
اے آر وائی - مریخ کی طرف بھیجا جانے والا روسی خلائی جہاز میں خرابی کے باعث زمین کے مدار میں گردش کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کے اتوار کے روز زمین پر گِر نے کا خدشہ ہے۔
فوبوز گرنٹ پروب نامی اس جہاز کو مریخ کے ایک چاند پر اتر کر مٹی کے نمونے لانے تھے نو نومبر کو خلا میں جانے کے بعد اس کے کمپیوٹر سافٹ ویئر میں خرابی ہوگئی جس کے باعث پروب زمین کے گرد مدار میں پھنس کر رہ گیا۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسدان اس جہاز کو مریخ کی طرف روانہ کرنے میں ناکام ہوگئے تو پھر یہ بتدریج کم ہوتی رفتار کی وجہ سے زمین کی طرف واپس آجائے گا۔ پوپوکوون کا کہنا تھا کہ زمین کی طرف واپسی کی صورت یہ جہاز فضا میں جل کر ختم ہوجائے گا اور زمین کو اس سے کسی قسم کا خطرہ نہیں۔