13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 20:38
ایرانی صدر کی فیڈل کاسترو سے ملاقات
اے آر وائی - ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کیوبا کے صدر راول کاسترو اور عالمی کمیونسٹ رہنما فیڈل کاسترو سے ملاقات کی۔ دارالحکومت ہوانا میں ہونے والی ملاقات دو گھنٹے جاری رہی۔
دونوں کیوبن رہنماوں اور ایرانی صدر کے درمیان باہمی امور پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں ایرانی صدر نے سرمایہ دارانہ نظام کو ناپسندیدہ قرار دیا۔ ایرانی صدر اس وقت لاطینی امریکا کے ممالک کے دورے کے موقع پر دو روز کے لیے کیوبا میں ہیں۔