تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 21:36

پاکستان کو یورینیم برآمد نہیں کی جائے گی، جولیا گیلارڈ

اے آر وائی - آسٹریلیوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ نے کہا ہے پاسکتان کو یورینیم کی برآمد سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں جائے گی۔ ایک انٹرویو میں آسٹریلیوی وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان کو نیوکلئیر سپلائرز گروپ کا استثنی حاصل نہیں، اس لئے پاکستان کو یورینم برآمد نہیں کی جا سکتی۔



انھوں نے کہا بھارت کو آسٹریلیا کی جانب سے یورنیم کی فراہمی میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ آسٹریلیا نے اپنی پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے بھارت کو یورینیم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.