تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:36

ہردوار:دریائے گنگا کے مندر میں بھگدڑ،16افراد ہلاک

اے آر وائی - بھارت میں دریائے گنگا کے کنارےواقع مندر میں بھگدڑ مچنے سے سولہ افرادکچل کر ہلاک ہوگئے۔



بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی ریاست اتر پردیش کے قصبے ہردوارمیں دریائے گنگا کے قریب واقع مندر میں مذہبی رسومات جاری تھیں اس دوران گنجائش سے زیادہ افراد نے مندر کی مرکزی جگہ پر پہنچنے کی کوشش کی ،مجمع انتظامیہ کے قابوسے باہر ہوگیا اور بعض کمزور افراد نیچے گرگئےجس سے بھگدڑ مچ گئی ۔



ہلاک شدگان میں چودہ خواتین اوردومرد شامل ہیں۔ حادثے میں چھیالیس افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.