تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:28

سائنسدان کے قتل میں امریکا ملوث ہے: ایران

اے آر وائی - ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ ایٹمی سائنسدان کے قتل میں امریکا ملوث ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے سوئس سفیر کے حوالے کئے جانے والے ایک خط میں ایران نے کہا کہ اس کے پاس ایرانی ایٹمی سائینسدان کے قتل میں امریکی سی آئی اے کے ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔



ایران اور امریکا میں سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باعث سوئس سفارت خانہ ایران میں امریکی معاملات کی نگرانی کرتا ہے۔ ایران نے مذمت کا ایک خط برطانوی حکومت کو بھی روانہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.