15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:56
سعودی عرب: دو لڑاکا طیارے ٹکرا گئے، پائلٹ محفوظ
اے آر وائی - سعودی عرب میں جنگی مشقوں کے دوران فرانسیسی میراج اور سعودی ایف پندرہ طیارے ٹکراگئے۔ حادثے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ جنگی مشقوں کے دوران تبوک میں پیش آیا۔
سعودی حکام کے مطابق حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے۔ حکام کا کہنا ہے دو فرانسیسی اور ایک سعودی پائلٹ کو فوجی اڈے پر منتقل کردیا گیا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔