15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:47
البرادی مصر کےصدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار
اے آر وائی - محمد البرادی نے مصر کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے کااعلان کردیا۔ ایک بیان میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سابق اور نوبل انعام یافتہ محمد البرادی نے کہا کہ صدارتی انتخابات سے دستبرداری کی وجہ فوجی حکام ہیں۔ جو حسنی مبارک کے ہٹائے جانے کے بعد اقتدار پر قابض ہیں۔
ملک میںحقیقی جمہوریت کی بحالی تک وہ کسی عہدے کے امیدوار نہیں بنیں گے۔