16 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:20
ہما چل پردیش میں شدید برفباری،کارو بار زندگی مفلوج
اے آر وائی - بھارت کی ریاست ہما چل پردیش میں ہونے والی برف باری سے کارو بار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ شدید برفباری کے باعث ریاست کا مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا۔ اہم شاہراہیں بلاک ہو گئیں۔ بجلی اور گیس کی بندش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ موسم سرد ہو جانے کے باعث تفریح کے لیے آئے سیاح مختلف مقامات پر پھنس گئے۔