16 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:47
لبنان:پانچ منزلہ عمارت گرنے سے4افراد جاں بحق،دس زخمی
اے آر وائی - لبنان کے شہر بیروت میں پانچ منزلہ رہاشی عمارت گرنے سے چار افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ شہر کے مضافاتی علاقے الاشرفیہ میں پانچ منزلہ رہایشی عمارت بارش اور تیز ہواؤں کا دباؤ برداشت نہیں کر سکی۔
ریسکیو زرائع کے مطابق چالیس سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔ جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔ ملبے سے نکالے گئے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔