تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 جنوری 2012
وقت اشاعت: 20:29

اٹلی : جہاز حادثے میں مرنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی

اے آر وائی - اٹلی میں زیرِ آب چٹانوں سے ٹکرا کر ڈوبنے والے بحری جہاز حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی ۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثہ کی ذمہ داری جہاز کے کپتان پر عائد کر دی گئی۔ حادثہ میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام جہاز کے ملبہ کا رخ تبدیل ہونے کے باعث روک دیا گیا ہے ۔



تحقیقاتی حکام کے مطابق کپتان واضح ہدایات کو نظر انداز کر کے جہاز کو ساحل کے قریب لے گیا۔ کپتان غفلت برتنے کے الزام میں پہلے ہی اطالوی پولیس کی حراست میں ہے۔ حادثہ جمعہ کو جنوبی اٹلی میں جزیرہ گگلو کے ساحل کے نزدیک پیش آیا۔جہاز میں چار ہزار مسافر سوار تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.