16 جنوری 2012
وقت اشاعت: 21:15
سیکورٹی کونسل شام کی صورتحال کا نوٹس لے ، بان کی مون
اے آر وائی - اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نےامید ظاہر کی ہے کہ سکورٹی کونسل شام میں جاری تشدد روکنے کے لئےجلد عملی اقدامات کرے گی۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے ایک بیان میں عرب لیگ کے مبصرین پر زور دیا کہ وہ شام کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے کام جاری رکھیں۔
بان کی مون نےایک بار پھر صدر بشار لااسد سے عام شہریوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انھیں عوامی مطالبات ماننے کا مشورہ دیا۔ بان کی مون آجکل کویت کا دورہ کر رہے ہیں۔