16 جنوری 2012
وقت اشاعت: 23:5
جنرل ڈیمسی اسرائیل کا دورہ کریں گے
اے آر وائی - امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمسی رواں ہفتےاسرائیل کا دورہ کریں گے۔ اسرائیلی وزارت دفاع نے جنرل ڈیمسی کے دورے کی تصدیق کی ہے تاہم دورے کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ جنرل ڈیمسی دورہ اسرائیلی حکام سے ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایران امریکا کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق جاری تناؤ کی وجہ سے جنرل ڈیمسی کے دورے کو خصوصی اہیمیت دی جا رہی ہے۔