تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 جنوری 2012
وقت اشاعت: 23:29

بھارتی آرمی چیف کی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن

اے آر وائی - بھارتی فوج کے سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے عمر کے مسئلہ پر پیدا ہونے والے تنازعہ پر حکومت کے خلاف عدالت عظمٰی سے رجوع کر لیا ہے۔



بھارتی آرمی چیف کا موقف ہے کہ وہ دس مئی انیس سو اکیاون کو پیدا ہوئے لیکن حکومت ماننے کو تیار نہیں۔ میٹرک کے سرٹیفیکٹ پر جنرل سنگھ کی تاریخ پیدائش دس مئی انیس سو پچاس درج ہے جس کے مطابق وہ دو ہزار بارہ میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ اگرجنرل وی کے سنگھ کا موقف تسلیم کر لیا گیا تو وہ مزید ایک سال اس منصب پر قائم رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.