17 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:30
کولمبیا: بل فائٹنگ کے خلاف مظاہرہ، پابندی کا مطالبہ
اے آر وائی - لاطینی امریکا کے ملک کولمبیا میں سیکڑوں افراد نے بل فائٹنگ کے خلاف کا مظاہرہ کیا۔ دارالحکومت بگوٹا کے میئر نے بھی تاریخی کھیل پر پابندی کی تجویز دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں سیکڑوں افراد نے بل فائٹنگ کے مقابلوں کے دوران اسٹیڈیم کے باہر بل فائٹنگ کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا جانوروں پر تشدد والے اس کھیل پر پابندی لگائی جائے۔ بگوٹا کے میئر گسٹیوو پیٹرو نے بل فائٹنگ پر پابندی کی تجویز دیتے ہوئے اسٹیڈیم کو آرٹ گیلری میں تبدیل کرنے کی تجویز دی۔