تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 جنوری 2012
وقت اشاعت: 20:21

خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ،امریکا آج ضابطہ اخلاق کا اعلان کریگا

اے آر وائی - امریکا نے خلا میں ہھتیاروں کی دوڑ روکنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں ہیلری کلنٹن آج ضابطہ اخلاق کا اعلان کرینگی۔



امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کے مطابق ہتھیاروں کی دوڑ سے متعلق ضابطہ اخلاق کا مسودہ یورپی یونین نے خلا میں جانے والے ممالک کو پیش کیا تھا، اور تجویز دی تھی کہ خلا میں ہتھیاروں کے متعلق باقاعدہ ضابطہ اخلاف مرتب کیا جائے۔



رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت اور فوج نے اس مسودے کو مسترد کردیا تھا۔ اب امریکا نے نیا ضابطہ اخلاق تیار کرنے کیلئے یورپ اور خلا تک رسائی رکھنے والے ممالک سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اس سلسلے میں باضابطہ اعلان امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن آج کرینگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.