تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 جنوری 2012
وقت اشاعت: 21:6

کیپ ٹاؤن:شارک کے حملے میں سیاح ہلاک

اے آر وائی - جنوبی افریقہ کے ساحل پر سمندر میں نہانے والا سیاح شارک کے حملے سے ہلاک ہوگیاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے شہر پورٹ سینٹ جانس کے ساحل پر پیش آیا۔



حکام کےمطابق مذکورہ نوجوان ساحل پر نہارہا تھا کہ شارک نے اس پر حملہ کر دیا۔ جس سے نوجوان کے جسم پر زخم آئے۔ ساحل پر موجود لوگوں نے فوری طور پر اسے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا، جہاں نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.