تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:50

امریکا ایران سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار

اے آر وائی - امریکہ کے وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کی آبی گزرگاہ کو بند کرنے سے باز رہے ورنہ امریکا اس سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔



لیون پینیٹا نے ایران کو دھمکی دی کہ آبی گزرگاہ بند کرنے کی صورت میں ایران سے سختی کے ساتھ نمٹاجائے گا۔ اور اس کےلیے امریکی فوج نے کمر کس لی ہے۔ لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ امریکہ خطے کے امن کو تباہ کرنے کی غرض سے جنگ کا ماحول نہیں بناناچاہتا۔ تیسری دنیا کو تیل کی فراہمی بند کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔



لیون پنیٹا نے کہا کہ امریکہ حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں امن کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ امریکہ کے اس سخت موقف پر ایران کاکوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.