19 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:1
ہم نے اتحادیوں کو کبھی نہیں چھوڑا،اسفند یار ولی
جیو نیوز - اسلام آباد… عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسنفدیار ولی بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا سے مختصر گفتگو میں اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس میں بھی پیش ہوا تھا، ہم نے اتحادیوں کو کبھی نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہاں آنا توہین عدالت کی نفی کرتا ہے،ہم اتحادی کی حیثیت سے سپریم کورٹ آئیں ہے۔