19 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:58
پاکستان میں نارویجن ایجنٹوں کی موجودگی، جین کرسچیان مستعفی
اے آر وائی - ناروے کی اندرونی سلامتی کی ذمے دار ایجنسی کی سربراہ جین کرسچیان سین نے پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کی موجودگی کا انکشاف کرنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پاکستان میں ایجنٹس کی موجودگی کا انکشاف جین کرسچیان سین نے نارویجن پارلیمان کے سامنے بیان میں کیا لیکن ایجنٹس کی پاکستان میں موجودگی کی وجہ بیان نہیں کی۔ جین کرسچیان سین ناروے کے خفیہ ادارے پی ایس ٹی کی سربراہ تھیں اور وہ پہلے بھی گذشتہ سال جولائی میں ستائیس افراد کی ہلاکت کے واقعے کے حوالے سے دباو میں تھیں۔
ناروے امریکا کا اہم اتحادی بھی ہے اور اسکے سیکڑوں فوجی افغانستان میں موجود ہیں۔ناروے کے میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں پاکستانی انٹیلی جنس سے رابطے کا پوچھا گیا تھا جس کاجواب انہوں نے مثبت دیا۔