19 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:16
بنگلہ دیش حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام
اے آر وائی - بنگلہ دیش میں فوج نے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف کی جانے والی بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی۔
بنگلہ دیشی فوج کے ترجمان برگیڈیر جنرل مسعود رزاق نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کچھ فوجی افسران نے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔ انھوں نے کہا سازش میں شریک افسروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنھیں جلد فوجی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔