19 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:22
دھند نے نئی دہلی کو لپیٹ میں لے لیا
اے آر وائی - بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شدید دھند کے باعث کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا۔ گہری دھند اور خراب موسم کی وجہ سے ہوائی جہازوں اور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اندرون ملک اور بیرون ملک تیس پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ موسم چند دن مزید برقرار رہے گا۔