تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:32

نائجیریا میں متعدد دھماکے، 8افراد ہلاک

اے آر وائی - نائجیریا میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد دھماکوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔



نائجیریا کے دوسرے بڑے شہر کانو میں بم کے بیس دھماکے ہوئے۔ دھماکے پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب ہوئے۔ جس سے عمارت کونقصان پہنچا، شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا۔ دھماکوں میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایاگیا۔



حکام کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں امیگریشن آفیسر سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ عینی شاہد کے مطابق ایک موٹرسائیکل سوار نے پولیس ہیڈکوارٹرز کی عمارت میں بیگ پھینکا جس کے بعد دھماکا ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.