21 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:32
بھارت:بھوپال گیس سانحے کے متاثرین کا نئی دہلی میں دھرنا
اے آر وائی - بھارت میں بھوپال گیس سانحے کے متاثرین اٹھائیس برس سے انصاف کے منتظر ہیں۔ اب انہوں نے بھوپال میں جاری دھرنا ختم کرکے نئی دہلی میں مورچہ لگانے کا اعلان کردیا ہے۔
متاثرین کا کہنا ہےکہ اٹھائیس سال گذرنے کے باوجود نہ انہیں کوئی معاوضہ دیا گیا ہے اور نہ گیس سانحے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ان کے مطابق تین جنوری سے جاری دھرنا ریاستی حکومت کی بعض یقین دہانیوں پر موخر کیا جارہا ہے۔ اب مرکزی دارالحکومت نئی دہلی میں دھرنا دیا جائےگا۔
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں غیرملکی کمپنی کے پلانٹ سے انیس سو چوراسی میں گیس کے اخراج سے ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔