تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:0

طالبان سے مذاکرات کا جائزہ لینے کیلئے گراسمین افغانستان پہنچ گئے

جیو نیوز - کابل… امریکا کے خصوصی نمائندے برائے جنوبی ایشیا مارک گراسمین طالبان سے مذاکرات کا جائزہ لینے کیلئے افغانستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ
افغان صدر حامد کرزئی سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایک بیان میں مارک گراسمین کا کہنا تھا کہ امریکا افغان مصالحتی عمل کا پر امن حل چاہتا ہے اور اس کے لیے وہ ہر طرح کی معاونت دینے کو تیار ہے۔۔انھوں نے کہا کہ اس کے لیے وہ صدر حامد کرزئی سے ملاقات کریں گے اور آگے کے معاملات طے کریں گے۔ مارک گراسمین طالبان کے قطر میں آفس کھولنے کے اعلان کے بعد جنوبی ایشیا کا دورہ کرہے ہیں۔ کابل کے دورے کے دوران وہ صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں اس خدشے پر بات کریں گے کہ قطر مذاکرات میں افغانستان کو سائیڈ لائن کیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.