تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:56

امریکا کادمشق میں سفارتخانہ بند کرنے پر غور

جیو نیوز - واشنگٹن … امریکا دمشق میں امریکی سفارتخانہ بند کرنے پر غورکرررہا ہے، جس کی وجہ ملک شام کی خراب صورتحال ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ دمشق میں موجود امریکی سفارتخانہ بندکرنے پر غور کررہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق سفارتخانہ بند کرنے پر غور کی وجہ شام کی سکیورٹی کی خراب صورتحال ہے ۔ ایک امریکی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا نے شام کے صدر بشار الاسد کو سکیورٹی بڑھانے کے حوالے سے کہا بھی تھا لیکن ان کی اس بات پر کو ئی عمل نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.