تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:31

شکاگومیں برفانی طوفان،سیکڑوں پروازیں منسوخ

جیو نیوز - شکاگو … امریکا کے شہرشکاگو میں شدید برفباری کے سبب سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔امریکی ریاست الینوائے میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیاہے۔شکاگومیں اب تک نوانچ برف پڑچکی ہے۔جس کے سبب اوہارے اورمڈوے ایرپورٹوں سیسات سوسے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں یاتاخیرکاشکارہیں اورہزاروں مسافرایرپورٹوں پرپھنسے ہوئے ہیں۔دوسری جانب شہری انتظامیہ نے حادثات سے بچنے کیلیے ہائی وے پر سٹی بس سروس معطل کردی تاہم سڑکوں سے برف صاف کرنے کاکام شروع کردیاگیاہے جس کے بعد بس سروس بحال کردی جائے گی۔برفانی طوفان سے نیویارک اورواشنگٹن کے متاثر ہونے کابھی خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.