تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:9

حامد کرزئی کی گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی تصدیق

اے آر وائی - افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے گلبدین حکمت یارسے ملاقات کی تصدیق کردی۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں افغان صدر کرزئی نے کہا کہ انھوں نے حزب اسلامی کے ایک وفد سےملاقات کی۔ وفد کی قیادت گلبدین حکمت یارکر رہے تھے۔



انھوں نے بتایاکہ ملاقات میں قیام امن کی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔انھوں نے کہا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں افغانستان میں امن و امان کی بحالی کے لئے مذاکرات کا سلسلہ قائم رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.