تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:18

نائجیریا، بم دھماکے، فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 162 ہوگئی

اے آر وائی - نائجیریا کے شہر کانو میں پولیس ہیڈ کوارٹرز اور تھانوں پر انتہا پسند اسلامی گروپ کے حملوں، دھماکوں اور فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ساٹھ سے بھی بڑھ گئی ہے۔



ہلاک اور زخمی افراد میں مقامی پولیس کے اہلکار سمیت بھارتی شہری بھی شامل ہیں، بکو حرم نامی اسلامی انتہاپسند گروپ نے کانو حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد مقامی گورنر نے ایک دن کےلیے کرفیو نافذ کیا۔



کانو نایجیریا کا دوسرا بڑا شہر ہے جہاں جمعے کو شروع ہونے والے ہنگامے تاحال جاری ہیں، انتظامیہ کے مطابق دہشت گردوں میں شامل خود کش حملہ آوروں نے چار پولیس اسٹیشنز، پولیس ہیڈ کوارٹر، اسٹیٹ سیکیورٹی سروس اور امیگریشن آفس کو نشانہ بنایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.