تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:51

چین: بس اور کار میں تصادم، سات افراد ہلاک

اے آر وائی - چین کے شمالی صوبے شانگ جی میں بس اور کار کے تصادم میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ صوبائی دارالحکومت تائی یوآن کو ملانے والی جیوگو آن شاہراہ پر پیش آیا۔



حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار برانچ روڈ سے اچانک مین ہائی وے پر آگئی۔ امدادی کارروائی تاحال جاری ہیں اور حادثے میں متاثر ہونے والوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، تاہم انتظامیہ نے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.