تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:24

بھارت: برفباری سے نظام زندگی درہم برہم، شہری سراپا احتجاج

اے آر وائی - بھارتی صوبے ہماچل پردیش میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ شہریوں نے بنیادی سہولتیں فراہم نہ کرنے پر احتجاج کیا۔



مظاہرین نے مقامی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور بجلی، پانی، سڑکوں کی حالت بہتر بنانے اور مواصلاتی نظام کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے سے جاری شدید برفباری سے شاہراہیں بند ہوچکی ہیں لیکن انتظامیہ سوئی ہوئی ہے۔ پانی، بجلی اور ٹیلیفون کی سہولتیں معطل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.