تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:33

جنوبی امریکا میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج

اے آر وائی - سردی کی لہر نے پاکستان ہی نہیں دیگر ملکوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ امریکا بھی ان دنوں سرد ہوا کی لپیٹ میں ہے۔ برفباری نے کاروبار زندگی مفلوج کر رکھا ہے۔



امریکا میں موسم کی تازہ برفباری سے نیویارک بیس انچ برف سے ڈھک گیا۔ وسطی اٹلانٹا سمیت جنوب مشرقی علاقوں میں برفباری سے سڑکوں کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور بھاری وزن لے جانے والے ٹرک راستوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔



شدید برفباری اور سڑکوں کا نظام معطل ہو جانے کے باوجود یہاں کے لوگ نہ صرف خود پارکوں میں گھوم رہے ہیں بلکہ اپنے کتوں کو بھی ساتھ لیے موسم کا مزہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ روز نیو یارک میں تین سے پانچ انچ، فلاڈیلفیا میں دو سے چار انچ اور بوسٹن میں تین انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، دارالحکومت واشنگٹن میں بھی رات کے وقت برفباری ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.