تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:10

جرمن حکومت افغان امداد فوری بند کرے، القاعدہ کا خط

اے آر وائی - القاعدہ نے جرمن حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان کی امداد بند کردی جائے،ورنہ جرمن باشندوں کو اغوا اور قتل کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔



جرمن اخبار کے مطابق القاعدہ رہنماؤں کی جانب سے اخبار کو خط لکھا گیا ہے، جس میں انہوں نے جرمن حکومت کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں جنگ لڑنے والے اہلکاروں کو واپس بلالیا جائے۔ اور افغان جنگ میں کی جانے والی ہر قسم کی امداد فوری طور پر روک دی جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر مطالبات کو نہ مانا گیا تو القاعدہ جرمن باشندوں کے خلاف اپنی کارروائیاں شروع کردے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.