23 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:1
انقلاب کے بعد مصر کی پہلی پارلیمنٹ کا اجلاس آج ہورہا ہے
اے آر وائی - صدر حسنی مبارک کی طویل آمریت کے بعد قائم ہونے والی پہلی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس آج قاہرہ میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔
اسمبلی کے اسپیکر کیلئے فریڈم جسٹس پارٹی نے محمد الکتانی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ اخوان المسلمین اور فریڈم جسٹس پارٹی آج کے اجلاس کو جمہوریت اور عوامی حکمرانی کے حوالے سے تاریخی قرار دے رہی ہیں۔
مصری انقلاب کے بعد ہونے والے انتخابات میں اخوان المسلمین نے بھرپور کامیابی حاصل کی ہے۔ حسنی مبارک کے خلاف تحریک چلانے والی نوجوانوں کی تنظیموں نے اجلاس کے موقع پر اسمبلی کے باہر مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔