تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:43

آسٹریلیا میں شدید بارشیں، سیلاب سے سیکڑوں افراد متاثر

اے آر وائی - آسٹریلیا میں شدید بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی ہے اور مختلف علاقوں کا ملک بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔



مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب سے سڑکیں اور پل زیر آب آگئے ہیں اور ان علاقوں کا ملک بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ امدادی کاموں کے لیے رضاکار ہیلی کاپٹر اور کشتیاں استعمال کر رہے ہیں۔



بارشوں اور سیلاب کے باعث سات سو افراد پانی میں محصور ہو کر رہ گئے جبکہ متاثرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے آئندہ سات روز تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.