تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:34

پاکستانی رویہ جوہری تخفیف کانفرنس ناکام بنا سکتا ہے

اے آر وائی - اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ پاکستان کے عدم تعاون کےرویے سے ایٹمی عدم پھیلاؤ سے متعلق کانفرنس ناکامی سے دو چار ہو سکتی ہے ۔



ایک بیان میں بان کی مون نے کہا کہ پاکستان نے تین سال سے ایٹمی عدم پھیلاؤمذاکرات میں شرکت نہیں کی اور اس رویہ سے کانفرنس کی ناکامی کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ پاکستان کا موقف ہے کہ وہ ایٹمی طاقت میں عدم توازن پیدا کرنے والے معاہدے کا حصہ نہیں بن سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.