تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:11

مصر میں انقلاب کو ایک سال مکمل،ہنگامی حالت ختم

اے آر وائی - مصرمیں انقلاب کو ایک سال مکمل، تحریر اسکوائر پر ہزاروں شہریوں کا اجتماع۔ فوجی حکام نے ہنگامی حالات کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔



عرب ممالک میں اصلاحات کیلئے تیونس سے شروع ہونے والی تحریک کے نتیجے میں تیونس کے صدر زین العابدین سعودی عرب فرار ہوگئے، جبکہ عوامی مظاہروں نے مصری صدر حسنی مبارک کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔



پچیس جنوری کو انقلاب کو ایک سال مکمل ہونے پر ہزاروں کی تعداد میں مصری شہری دارالحکومت قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر جمع ہوئے اور انقلاب کی جدوجہد کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔



ادھر مصر کی حکمران فوجی کونسل نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے ملک سے فوری طورپر لاگو ہنگامی حالات کےخاتمے کا بھی اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.