26 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:21
بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیر بھر میں یوم سیاہ
اے آر وائی - لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والے کشمیری عوام آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے عوام ہر سال کی طرح آج بھی بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ جموں و کشمیر کے تمام علاقوں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہے اور تمام دکانیں، بینک، دفاتر اور کاروباری و تجارتی ادارے بند ہیں، جبکہ سڑکیں سنسان ہیں۔
ہڑتال کی کال آل پارٹیز حریت کانفرنس، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، ممتاز حریت لیڈر سید علی گیلانی اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی جانب سے دی گئی ہے۔ کشمیریوں کا موقف ہے کہ بھارت ایک جانب جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور دوسری جانب وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے سے انکار کررہا ہے۔