تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:35

روسی خلائی جہاز انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن روانہ

اے آر وائی - روسی خلائی جہاز خوراک اور دیگر سامان لیکر انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن روانہ ہوگیا۔ روسی خلائی جہاز آئی ایس ایس پروگریس فورٹی سکس مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے کازکستان کے خلائی اسٹیشن سے روانہ کیا گیا۔



خلائی جہازکے ذریعے خوراک، پانی، ایندھن اور دیگر ضروری سامان انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن بھیجا گیا ہے۔ آئی ایس ایس پروگریس فورٹی سکس جمعے کے روز انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.